Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیٹی کو گود میں لئے کرکٹ میدان میں داخل ہونے پر بسمہ معروف کی تصویر وائرل

میچ سے پہلے قومی ٹیم کی کپتان بسم اللہ معروف اپنی معصوم بیٹی کوساتھ لے کر میدان میں آئی، تو سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے ان کی خوب تعریف کی گئی
اپ ڈیٹ 07 مارچ 2022 04:08pm
فوٹو :آئی سی سی
فوٹو :آئی سی سی

آکلینڈ: ویمنز ورلڈ کپ 2022 کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کی اپنی بیٹی کو بازوؤں میں تھامے میدان میں داخل ہونے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ 2022 کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کا 6 مارچ کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوا تھا۔

تاہم میچ سے پہلے قومی ٹیم کی کپتان بسم اللہ معروف اپنی معصوم بیٹی کوساتھ لے کر میدان میں آئی، تو سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے ان کی خوب تعریف کی گئی ۔

ورلڈ کپ کا پہلا میچ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان نیوزی لینڈ کے شہر ترنگا کے بے اوبل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی نے بھی بسمہ معروف کی ببیٹی کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں۔

اس کے علاوہ مرینا اقبال نے بسمہ معروف کی تصویر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ قومی ٹیم کی کپتان کی تصویر ان افراد کے لیے واضح مثال ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ خواتین پروفیشنل اور گھریلو ذمہ داریاں ایک ساتھ نبھا نہیں سکتیں۔

اسپورٹس جرنلسٹ جارجی ہیتھ نے قومی ٹیم کی کپتان کی تصویر شیئر کیا، انہوں نے لکھا کہ بسمہ معروف کی تصویر سے ثابت ہوگیا کہ خواتین طاقتور انسان ہوتی ہیں۔

مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ یہ ایک طاقت ور تصویر ہے، انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

PCB

ICC