Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 07 اموات، 756 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 07 افراد...
شائع 07 مارچ 2022 09:18am

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 07 افراد جان سے گئے جبکہ 756 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 30,272 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,515,014 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 756 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 15 لاکھ 15 ہزار 014 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 70 ہزار 261 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 02 ہزار 844 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 17 ہزار 187، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 643، بلوچستان میں35 ہزار 388، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 577 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 114 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 07 افرادزندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 72 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناسے سب سے زیادہ پنجاب میں 06 اموات رپورٹ ہوئیں، اس کے علاوہ اسلام آباد میں ایک مریض انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,526 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں8085، خیبرپختونخوا میں 6288، اسلام آباد میں1018، بلوچستان میں 376 اور گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 788 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 29 ہزار 580 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 826 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.01 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 780 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک14 لاکھ 55 ہزار 162مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 37 ہزار 518 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 756 افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 26 لاکھ 683 ہزار 737 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus test

Coronavirus deaths