Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میں بہترین اوسط کن بلے بازوں کی ہے؟

ٹیسٹ کرکٹ میں کئی بلے بازوں نے خود کو منوایا اور ڈبل یا ٹرپل...
شائع 07 مارچ 2022 09:07am

ٹیسٹ کرکٹ میں کئی بلے بازوں نے خود کو منوایا اور ڈبل یا ٹرپل سینچر ی بھی اسکور کی تاہم آج ان بلے بازوں کی بات کریں گے جن کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ اوسط سب سے بہترین ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ڈیوڈ وارنر جن کی پاکستان کخلانف ٹیسٹ میں بیٹنگ اوسط سب سے بہترین ہے۔

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میں ڈیوڈ وارنر کی بیٹنگ اوسط 104 اعشاریہ 72 ہے۔

دوسرے نمبر پر بھارت کے سابق مایہ ناز بلے باز ورندر سہواگ ہیں جن کی ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف بیٹنگ اوسط 91 اعشاریہ 14 ہے۔

تیسرے نمبر پر سابق آسٹریلوی بلے باز مارک ٹیلر ہیں جن کی ٹیسٹ میں پاکستان کخلایف بیٹنگ اوسط 79 اعشاریہ 23 ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ راولپنڈی اسٹیڈیم میں جاری ہے جس کے تیسرے روز آسٹریلوی ٹیم کا اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 271 ہے،اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگ 476 رنز پر ڈیکلئیر کر دی تھی۔

test cricket

PakvsAUS

rawalpindi test