Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

متحدہ عرب امارات میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر سخت سزا ہوگی

خلاف ورزی کرنے والوں کو 1 سال کی مدت کے لیے قید اور 10,000 درہم جرمانے کی سزا دی جائے گی۔
شائع 06 مارچ 2022 10:21am
خلاف ورزی کرنے والوں کو 1 سال کی مدت کے لیے قید -- فائک فوٹو
خلاف ورزی کرنے والوں کو 1 سال کی مدت کے لیے قید -- فائک فوٹو

متحدہ عرب امارات کے پبلک پراسیکیوشن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک پوسٹ کے ذریعے سڑک پر الفاظ یا غیر مہذب طریقے سے خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی سزا بیان کردی.

مملکت نے 2021 کے وفاقی حکم نامے کے قانون نمبر 31 کے آرٹیکل 412 کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو 1 سال کی مدت کے لیے قید اور 10,000 درہم جرمانے کی سزا دی جائے گی۔

حکم نامہ میں وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کوئی بھی مرد سڑک پر یا بار بار آنے والی جگہ پر الفاظ یا عمل سے خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرے گا، وہ گناہ کا مرتکب ہوگا۔

مزید کہا کہ کوئی مرد خواتین کے ملبوسات میں بھیس بدل کر خواتین کے لیے مخصوص جگہ میں داخل ہوتا ہے یا جہاں اس وقت خواتین کے علاوہ کسی اور کے لیے داخلہ ممنوع ہوا، تو یہ ایک سنگین حالات تصور کیا جائے گا۔

UAE

Women's day

human rights

womens rights