Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک عدم اعتماد کے خلاف ہمارا ہوم ورک مکمل ہے، وزیراعظم

ملاقات میں موجود پارٹی ارکان نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ ہم کہیں جارہے ہیں اور نہ ہم نے ایسا سوچا ہے، ہم سے مطمئن رہیں، ہم آپ کی ٹیم کا حصہ ہیں۔
شائع 05 مارچ 2022 07:45pm
وزیر اعظم عمران خان۔  فوٹو — رائٹرز
وزیر اعظم عمران خان۔ فوٹو — رائٹرز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق کہا ہے کہ ہمارا ہوم ورک مکمل اور نمبر گیم پورے ہیں، اپوزیشن والے اپنا شوق پورا کرکے دیکھ لے اُن کو اندازہ ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کی، ان ارکان میں ریاض قتیانہ اور نصراللہ دریشک سمیت وفاقی وزرا بھی شریک تھے۔

وزیر اعظم عمران خان کی ارکان سے ملاقات میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر بات چیت ہوئی، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ارکان پر اعتماد ہے، سب کچھ ٹھیک ہے، تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہمارا ہوم ورک مکمل اور نمبر گیم پورے ہیں۔

تاہم ملاقات میں موجود پارٹی ارکان نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ ہم کہیں جارہے ہیں اور نہ ہم نے ایسا سوچا ہے، ہم آپ سے مطمئن رہیں، ہم آپ کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

PDM

imran khan