Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سانحہ سیالکوٹ: ملزمان 12 مارچ کو عدالت طلب

پریانتھا کمارا کو ہجوم سے بچانے والے فیکٹری منیجر کو بطور گواہ شامل کیا گیا ہے
شائع 05 مارچ 2022 04:11pm
ہوجوم کے تشدد سے ہلاک ہونے والے سری لنکن مینیجر پریانتھا کمارا
ہوجوم کے تشدد سے ہلاک ہونے والے سری لنکن مینیجر پریانتھا کمارا

لاہور: انسداد دہشتگری عدالت نے سانحہ سیالکوٹ میں گرفتار 89 ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 12مارچ کو طلب کرلیا-

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کی جج نتاشہ نسیم نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی سماعت کی، جس میں اسپشل پراسیکیوٹر عبدالرؤف وٹو اور دیگر پیش ہوئے۔

سانحہ سیالکوٹ میں گرفتار 89 ملزمان میں چالان کی کاپیاں تقسیم کی گئیں جبکہ پراسکیوشن کی جانب سے 40 گواہان واقعے کی ویڈیوز، ڈیجیٹل شواہد ،ڈی این اے ،چشم دید گواہان اور فرانزک شواہد کو چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پریانتھا کمارا کو ہجوم سے بچانے والے فیکٹری منیجر کو بطور گواہ شامل کیا گیا ہے ۔

تاہم فیکٹری سے 10 سی سی ٹی وی فوٹیجز فرانزک کیلئے بھیجی گئیں اور 55 سے زائد ملزمان کے موبائل برآمد کیے گئے۔

اس کے علاوہ پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ ملزمان کا جرم ناقابل معافی ہے، اس لیے سخت سے سخت سزا دی جائے۔

عدالت نے 89 ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی۔

punjab

Srilanka

Sialkot incident

Priyantha Kumara