Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ میں 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی پشتونستان چوک کے قریب مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
شائع 05 مارچ 2022 01:43pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی پشتونستان چوک کے قریب گھر میں فائرنگ سے میاں بیوی اور بیٹی جاں بحق، جبکہ 2 بچے زخمی ہوگئے، حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.

پولیس کے مطابق جمعہ کی شب نواں کلی پشتونستان چوک کے قریب رہائش پذیر رفیق اپنی اہلیہ، بیٹی اور دو بچوں سمیت گزشتہ شب گھر میں تھا۔

اسی دوران مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

تاہم فائرنگ کے نتیجہ میں میاں بیوی اور اٹھارہ سالہ بیٹی جاں بحق، جبکہ 2 بچے شدید زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ، جس کے بعد ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آیا، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

quetta

Criminals