Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دہشت گردی کی ابتدا انتہا پسندی سے ہوتی ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت ...
شائع 05 مارچ 2022 01:13pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی جڑ انتہا پسندی میں ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا کہ دشمن مذہبی جنونیت کو تشدد پھیلانے کیلئےاستعمال کر رہے ہیں۔

پشاور میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی کا نتیجہ تعلیمی ادارے اور پولیس اپنا کردار ادا نہ کرنے سے ہوا۔

وزیرت اطلاعات نے کہا کہ دہشت گردی کو روکنے کیلئے ملک کو متفقہ طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

قبل ازیں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پشاور دھماکے کا تعلق پاکستان کے خلاف بڑی سازش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں ایسی سازشوں کا مقابلہ کیا ہے اور انشاء اللہ پاکستان کے دشمن پھر بھی ناکام ہوں گے۔

یاد رہے کہ پشاور کی ایک مسجد میں خودکش حملے میں کم از کم 56 افراد ہلاک اور 194 زخمی ہوئے، جو کہ 2018 کے بعد سے ملک کا سب سے بڑا حملہ ہے۔

Information Minister

peshawar

CHAUDHRY FAWAD