Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آصفہ بھٹو نے خوفناک ڈرون حادثے میں زخمی ہونے کی تصاویر شئیر کردی

خانیوال میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران ڈرون کیمرہ آصفہ بھٹو سے ٹکرا گیا تھا۔
شائع 05 مارچ 2022 11:23am
آصفہ بھٹو زرداری  ٹوئٹر فوٹو
آصفہ بھٹو زرداری ٹوئٹر فوٹو
آصفہ بھٹو زرداری  ٹوئٹر فوٹو
آصفہ بھٹو زرداری ٹوئٹر فوٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرپرسن بلاول بھٹو زرداری کی چھوٹی بہن آصفہ ڈرون کیمرہ سے بچتے ہوئے زخمی ہوگئیں.

ڈرون کیمرہ ان پر اس وقت ٹکرا گیا جب وہ اپنے بھائی کے ساتھ کنٹینر پر کھڑی تھیں جو خانیوال میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

آصفہ بھٹو زرداری واقعے میں زخمی ہوئی تو انہیں ملتان میں پی پی پی ہاؤس منتقل کردیا کیا گیا تھا۔

تاہم بعد میں رپورٹس سامنے آئیں کہ ایونٹ کو کور کرنے والے ایک ڈرون آپریٹر نے تکنیکی مسائل کی وجہ سے گیجٹ کا کنٹرول کھو دیا جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔

بلاول بھٹو ذرداری نے کہا کہ سیدھے چہرے پر ٹکرانے والے ڈرون کی وجہ سے گہرے زخموں پر کئی ٹانکے لے ہیں جبکہ زخموں کو بھرنے میں کچھ وقت لگے گا، لیکن اب وہ ٹھیک ہو رہی ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ محبت اور دعاؤں کے اظہار کے لیے سب کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں خانیوال ریسکیو اسٹیشن کے طبی عملے، محترمہ زنیرہ اور مسٹر بابر کا ان کی شاندار اور فوری ابتدائی طبی امداد کے لیے تہہ دل سے مقروض ہوں۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ مجھے مختار شیخ ہسپتال ملتان پہنچانے پر مقامی پولیس کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔

bilawal bhuto

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Asif Zardari

Punjab Govt

Khanewal

pm imrankhan

Pakistan Peoples Party

Awami March