Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق آسٹریلوی کرکٹر 'شین وارن' انتقال کرگئے

شین وارن کی انتظامیہ نے اپنے بیان میں سابق کرکٹر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وارن کو تھائلینڈ میں واقع اپنے وِلا میں موجود پایا گیا جہاں طبی عملے کی بہترین کوششیں بھی انہیں نہ بچا سکی۔
شائع 04 مارچ 2022 07:55pm
شین وارن انتقال کرگئے۔  فوٹو — فائل
شین وارن انتقال کرگئے۔ فوٹو — فائل

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے لیگ اسپن گیند بازی کے بادشاہ شین وارن حرکتِ قلب بند ہونےکے باعث 52سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

شین وارن کی انتظامیہ نے اپنے بیان میں سابق کرکٹر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وارن کو تھائلینڈ میں واقع اپنے وِلا میں موجود پایا گیا جہاں طبی عملے کی بہترین کوششیں بھی انہیں نہ بچا سکی۔

'وارنی' نام سے کروڑوں شائقینِ کرکٹ کو گیند بازی میں اپنی جادو گری کے جلوے دکھانے والے شین وارن نے 15 سال آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 339 کُل میچز کھیلے جس میں انہوں نے 1001 وکٹیں حاصل کیں۔

Australia

Heart Attack

Shane Warne

cricketer