Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹریفک کے متعلق اسلام آباد انتظامیہ کا بڑا اقدام

ٹریفک کی چیکنگ کیلئے اسپیشل چیک پوسٹیں قائم کرنے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ نے ٹریفک پولیس کوسخت قانونی کارروائی کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔
شائع 04 مارچ 2022 06:11pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: ٹریفک کی صورتحال کو موئثر بنانے کیلئے انتظامیہ نے ٹریفک پولیس کو ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق صبح 7 تا رات 10 بجے تک سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس ہائی وے پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا جس میں ٹرک، ڈمپر ،آئل ٹینکر، اور پک اپ ویکل شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کنسٹرکشن میٹریل والی گاڑیوں کو مکمل چیک کرنے اور ڈرائیورکے مکمل کوائف حاصل کرنے کے بعد ہی داخلے کی اجازت ہوگی۔

انتظامیہ کی جانب سے دارلحکومت کے داخلی اورخارجی راستوں پرٹریفک پولیس کے افسران کو گاڑیوں کے کاغذوں کی پڑتال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹریفک کی چیکنگ کیلئے اسپیشل چیک پوسٹیں قائم کرنے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ نے ٹریفک پولیس کوسخت قانونی کارروائی کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

اسلام آباد

traffic