Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ تربیتی فوجی مشقیں اختتام پذیر

اسلام آباد:پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ تربیتی فوجی مشقیں...
شائع 04 مارچ 2022 01:31pm

اسلام آباد:پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ تربیتی فوجی مشقیں الصمصام اختتام پذیر ہوگئیں، مشقوں کے دوران انسداد دہشت گردی کے مختلف آپریشنز کئے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ تربیتی فوجی مشقوں الصمصام کا اختتام ہوگیا، فوجی مشقیں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود اور سعودی زمینی فورس کے میجر جنرل عبد اللہ عید العتیبی وہاں موجود تھے۔ تقریب میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی بھی شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ فوجی مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں، مشقوں کے دوران انسداد دہشت گردی کے مختلف آپریشنز کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کی الصمصام سیریز کی یہ آٹھویں مشقیں تھیں۔

پاکستان

اسلام آباد

saudi arebia