Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افریقی نوجوان نے 3 بہنوں سے بیک وقت شادی کرلی

لوویزو نامی نوجوان کا کہنا ہے کہ تینوں بہنوں کی جانب سے مجھے ایک ساتھ شادی کی پیشکش کی تھی
شائع 06 مارچ 2022 05:07pm
کانگو میں ایک شخص نے بیک وقت تین بہنوں سے شادی کی۔
کانگو میں ایک شخص نے بیک وقت تین بہنوں سے شادی کی۔

افریقی ملک کانگو میں ایک نوجوان نے شادی کی پیشکش کرنے پر 3 لڑکیوں سے بیک وقت شادی کرلی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کانگو کے 32 سالہ لوویزو نے شادی کی ایک خصوصی تقریب میں 3 بہنوں، نادیگے، نتاشا اور نتالی سے بیک وقت شادی کرلی جبکہ تینوں دلہنیں سگی بہنیں اور جڑواں ہیں۔

لوویزو نامی نوجوان کا کہنا ہے کہ تینوں بہنوں کی جانب سے مجھے ایک ساتھ شادی کی پیشکش کی تھی، جس کو ٹھکرا نہیں سکتا تھا، اس لئے میں نے تینوں سے ہی شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

لوویزو نے کہا کہ میرے والدین پریشان تھے کہ میں یہ کیا کررہا ہوں، اسی وجہ سے انہوں نے میری شادی میں بھی شرکت نہیں کی۔

نوجوان نے مزید کہا کچھ حاصل کرنے کیلئے کچھ کھونا پڑتا ہے، مجھے فکر نہیں کہ دوسرے کیا سوچتے ہیں، میں شادی کرکے خوش ہوں یہ کافی ہے۔

لوویزو نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار نتالی سے اس کی 2 دیگر بہنوں سے ملنے سے پہلے محبت ہوئی تھی۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ جب نتالی نے اسے اپنی جڑواں بہنوں سے ملوایا تھا، تو اس دن سے ہی میں ان سے محبت کرنے لگا تھا۔

تاہم تینوں بہنوں نے مجھے شادی کی پیشکش کر کے خیران کردیا تھا۔

Congo

marriage ceremony

Marriage

افریقہ