Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر کے مقابلے روپےکی قدر میں مزید کمی

انٹر بینک میں ڈالر مزید 21 پیسے کے اضافے کے بعد 177.83 روپے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں فی ڈالر کی قدر10پیسے کے اضافے کے بعد 178.30 روپے ہوگئی ہے۔
شائع 03 مارچ 2022 06:53pm
Photo: FILE
Photo: FILE

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 21 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر مزید 21 پیسے کے اضافے کے بعد 177.83 روپے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں فی ڈالر کی قدر10پیسے کے اضافے کے بعد 178.30 روپے ہوگئی ہے۔

ملکی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ گزشتہ دو ہفتوں سے جاری ہے۔

گزشتہ ہفتے اوپن مارکیٹ میں 1.36 اور اوپن مارکیٹ میں 1 روپے کی واضح کمی دیکھی گئی تھی، جبکہ رواں ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کو پاکستانی روپے کے مقابل 51 پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں مزید 30 پیسے کی برتری حاصل ہوئی ہے۔

ڈالر

interbank

currency rates

pkr vs usd