Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیجیٹل تعلیم: سندھ حکومت و مائیکرو سافٹ نے معاہدہ کرلیا

اسلام آباد: مائیکرو سافٹ نے سندھ حکومت کے دو بڑے محکموں اسکول...
اپ ڈیٹ 09 مارچ 2024 04:38pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: مائیکرو سافٹ نے سندھ حکومت کے دو بڑے محکموں اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ (SELD) اور سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن (SEF) کے ساتھ تعلیمی تبدیلی کے معاہدے (ETA) معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

معاہدے پر دستخط مائیکروسافٹ ایجوکیشنل ٹرانسفارمیشن فریم ورک (ETF) کی بنیاد پر کیے گئے، جس کے تحت مائیکروسافٹ تعلیمی شعبے میں ڈیجیٹل تبدیلی کو مزید کامیاب اور منظم بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

اس اتحاد کا مقصد ہر سطح پر انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز (ICT) کی صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے سندھ بھر میں تعلیمی شعبے کو مضبوط کرنا ہے۔

اس معاہدے کے تحت، مائیکروسافٹ سندھ میں کئی ورکشاپس، تربیتی سیشنز، ویبینرز اور دیگر مشترکہ سرگرمیاں منعقد کرے گا جس میں اہم اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے۔

تعاون کا پہلا قدم یہ ہے کہ سندھ کی تعلیم کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے تاکہ ڈیجیٹل تبدیلی کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

اس تناظر میں سندھ کے تعلیمی شعبے میں ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو ہموار کرنے میں مدد کیلئے قیادت کے ساتھ کئی تبدیلیوں کے انتظامی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔

مائیکروسافٹ کے ماہرین سندھ حکومت کو کلاؤڈ سرٹیفیکیشن پروگراموں کے ذریعے کلاؤڈ سلوشنز کی ڈیزائننگ، منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کرنے اور MIE ماسٹر ٹرینرز تیار کرنے کیلئے بھی پرعزم ہیں جو مائیکروسافٹ کی جانب سے ٹیکنالوجی کی تعلیم فراہم کریں گے۔

معاہدے پر دستخط کرنے کے موقع پر مائیکروسافٹ کارپوریشن میں کنٹری ایجوکیشن لیڈ جبران جمشاد نے کہا کہ "معاہدہ انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم اور ملازمت کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لیے دونوں فریقوں کیلئے ایک روڈ میپ ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ پاکستان میں تعلیم کے شعبے نے ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے بہت زیادہ تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے، اس لیے صوبائی حکومت پہلے ہی مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی مرضی کے مطابق تعلیمی مصنوعات اور خدمات تیار کرنے کے لیے متعدد نجی اور سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے ساتھ یہ شراکت داری صوبہ سندھ میں تعلیم کے شعبے کو تبدیل کرنے کے اس مقصد کی جانب ایک اور قدم ہے۔

اس موقع پر سیکرٹری سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ سندھ، غلام اکبر لغاری نے کہا کہ ہمیں سندھ میں تعلیمی نظام کو ڈیجیٹل کرنے کیلئے مائیکرو سافٹ کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس شراکت داری کے تحت ہم نے موجودہ ہنگامی حالات میں طلباء کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے SELD لرننگ ہب ایپلی کیشن اور ڈیجیٹل کلاس رومز تیار کیے ہیں۔

اسلام آباد

sindh

sindh govt

Microsoft