Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

تحریک عدم اعتماد مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اصل ریلیف ثابت ہوگی، شہباز شریف

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد...
شائع 03 مارچ 2022 02:07pm

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد مہنگائی کے ستائے عوام کلئے، اصل ریلیف ثابت ہوگی۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گھی اور خوردنی تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد پٹراول کی قیمت میں کمی عملاً واپس ہوگئی، ایل پی جی اور گیس کی قیمت میں اضافے کے بعد نام نہاد ریلیف ہوا میں تحلیل ہوچکا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ جھوٹے حکومتی پیکجز کا بوجھ عوام کو اٹھانا پڑے گا، خدشہ ہے کہ پٹرمول میں 10 روپے کا سیاسی ریلیف آنے والے دنوں میں سیکڑ وں روپے مہنگائی کی صورت ادا نہ کرنا پڑ جائے۔

ن لیگ کے صدر نے کہا کہ 3سال میں موجودہ حکومت نے گندم، آٹے، چینی اور بجلی کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ کیااور تاریخ میں کبھی اتنا اضافہ نہیں ہوا، گردشی قرض میں 114 فیصد سے زائد اضافہ ہوچکا ہے۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے مزید کہا کہ رواں مالی سال میں تاریخ کا بلند ترین تجارتی خسارہ ہونے جارہا ہے، یہ رقم کہاں سے آئے گی؟ ٹیکس وصولی کا کریڈٹ ریکارڈ درآمدات کو جاتا ہے کیونکہ برآمدات کے مقابلے میں درآمدات دوگنا ہوچکی ہیں،موجودہ حکومت کالی دولت والوں کیلئے جنت بن چکی ہے۔

Shehbaz Sharif

lahore

Opposition leader

National Assembly