Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور: خاتون پولیو ورکر کو سابق منگیتر نے مبینہ طور پر قتل کر دیا

پشاور: پشاور کے داؤد زار کے علاقے میں ایک اور خاتون پولیو ورکر کو...
شائع 03 مارچ 2022 01:36pm
Photo: FILE
Photo: FILE

پشاور: پشاور کے داؤد زار کے علاقے میں ایک اور خاتون پولیو ورکر کو نامعلوم حملہ آور نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

دی نیوز کے مطابق متعلقہ حکام نے بتایا کہ جاں بحق لیڈی ہیلتھ ورکر اقرا حیات کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کی جاری مہم کے دوران ڈیوٹی کے بعد گھر واپس جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔

حملے کے بعد اقرا کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

کیپٹل سٹی پولیس نے بتایا کہ پولیس نے مذکورہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مقتول ہیلتھ ورکر کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

جبکہ معاملے کی سرکاری طور پر تحقیقات شروع کرنے کے لیے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تاہم یہ بات سامنے آئی کہ حملے میں پولیو ٹیموں کو نشانہ نہیں بنایا گیا بلکہ یہ ذاتی دشمنی کا معاملہ تھا۔

کیپیٹل سٹی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اقرا کے والد حیات خان نے اپنے سابق منگیتر نوشہرہ کے سیف اللہ نامی شخص کو فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں ملزم نامزد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حیات خان نے الزام لگایا کہ سیف نے اقرا کو غصے میں مار دیا، کیونکہ ہم نے ان کی منگنی ختم کر دی تھی۔

KPK

peshawar

Polio