12 سے 17 سال کی عمر کے 70فیصد طلباء کی ویکسی نیشن مکمل ہوگئی، این سی او سی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا کہ 12 سے 17 سال کی عمر کے 70 فیصد طلباء کو مکمل طور پر ویکسین لگائی جا چکی ہے، جو کہ کورونا وائرس وبائی مرض پر قابو پانے کی حکومت کی کوششوں میں ایک بڑی کامیابی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق این سی او سی نے عالمی وبائی امراض کیخلاف حکومت کے ساتھ متحد ہوکر اس کے خاتمے کیلئے انتھک کوششیں کی ہیں۔
تاہم عالمی وبائی مرض کے بارے میں اپنی روزانہ کی اپڈیٹ میں کہا کہ قومی سطح پر کرونا کی شرح میں مثبت کیسز کا تناسب پانچویں لہر سے پہلے سے کم ہوگیا ہے جبکہ نئے کیسز کی ایک ہی دن کی تعداد 1,000 کے نیچے ہے۔
حکومت نے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کے لیے طلبہ میں ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا جبکہ اپنے بیان میں کہا کہ 12 سے 17 سال کی عمر کے 70 فیصد طلباء کی مکمل ویکسینیشن ہوگئی ہے۔
این سی او سی نے کہا کہ اس عمر کے گروپ کے درمیان ملک کی آبادی 11 کروڑ سے ذائد ہیں، مزید کہا کہ 86 فیصد طلباء کو کم از کم ایک کورونا ویکسین کی خوراک ملی ہے۔
اس کے علاوہ تشویشناک مریضوں کے ہسپتال میں داخل ہونے کی تعداد بھی 1000 سے نیچے آگئی۔
Comments are closed on this story.