Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ: پولیس موبائل میں دھماکہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق، 18 افراد زخمی

کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، دو پولیس اہلکار...
اپ ڈیٹ 02 مارچ 2022 08:42pm
Screengrab: Twitter
Screengrab: Twitter

کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے فاطمہ جناح روڈ پر پولیس موبائل کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق چھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے معلومات اکٹھی کرنے کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، تاہم دھماکے کی نوعیت کے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد جناح روڈ اور اس کے اطراف کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

بلوچستان

Blast

Quetta Blast