Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیر اعظم کے معاون خصوصی یار محمد عہدے سے مستعفی

انہوں انکشاف کیا کہ وہ صرف نوٹیفکیشن کی حد تک معاون خصوصی تھے، انہیں کوئی اختیار حاصل تھا اور نہ انہیں بلوچستان پر کسی بھی اجلاس میں شمولیت کی دعوت دی جاتی تھی۔
شائع 02 مارچ 2022 07:36pm
Photo: FILE
Photo: FILE

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قدرتی وسائل بلوچستان یار محمد رند نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

یار محمد رند نے استعفی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو روزقبل اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا تھا جوکہ ان کا حتمی فیصلہ ہے۔

انہوں انکشاف کیا کہ وہ صرف نوٹیفکیشن کی حد تک معاون خصوصی تھے، انہیں کوئی اختیار حاصل تھا اور نہ انہیں بلوچستان پر کسی بھی اجلاس میں شمولیت کی دعوت دی جاتی تھی۔

یار محمد کا کہنا تھا کہ انہیں وفاقی وزراء کی جانب سے بھی کبھی بلوچستان سے متعلق ہونے والے کسی اجلاس کے لیے رابطہ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ 23 مارچ 2019 کو وزیراعظم عمران خان نے سردار یار محمد رند کو اپنا معاون خصوصی تعینات کیا تھا۔

بلوچستان

resigned

pmi imran khan