Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
01 Rajab 1446  

بھارت نے پاکستان کو اپنے متنازعہ منصوبوں کے دورے کی یقین دہانی کروادی

پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے امور پر مذاکرات کا دوسرا دور جاری ہے، مذاکرات دونوں ممالک کے انڈس واٹرکمشنرز کی سطح پرہو رہے ہیں۔
شائع 02 مارچ 2022 02:36pm

اسلام آباد: بھارتی وفد نے پاکستان کو اپنے متنازعہ منصوبوں کے دورے کی یقین دہانی کروادی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے امور پر مذاکرات کا دوسرا دور جاری ہے، مذاکرات دونوں ممالک کے انڈس واٹرکمشنرز کی سطح پرہو رہے ہیں۔

اسلام آباد میں جاری مذاکرات میں پاکستانی وفدکی قیادت انڈس واٹرکمشنر سید مہرعلی شاہ جبکہ بھارتی وفد کی نمائندگی کمشنرپی کے سکسینا کررہے ہیں۔

مذاکرات میں بھارت کی طرف دریائےچناب پر زیرتعمیر متنازعہ آبی منصوبے زیربحث کی جاری ہے۔

پاکستان نے بھارت کی جانب سے آبی جارحیت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ فلڈ کا ڈیٹا کیوں نہیں دیا جاتا، سیلاب سے انسانی جانوں کےضیاع کا خدشہ ہے، نقصان کا ذمہ دار کون ہوگا۔

پاکستانی حکام نے چناب پربننے والا متنازعہ منصوبہ کیتروپربھی اعتراضات کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے اعتراضات پر بھارتی وفد نےپاکستان کوبھارت میں متنازعہ منصوبوں کےدورے کی یقین دہانی کروا دی ۔

بھارتی وفد نے دریاچناب پرپکل دل اورلوئرکلنائئی سمیت دیگرمنصوبوں پربریفنگ دی ۔

پاکستان

اسلام آباد