عدم اعتماد کوئی آسان کام نہیں اس سے ملک کی بنیادیں ہل جاتی ہیں، شیخ رشید
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہناہے کہ عدم اعتماد کوئی آسان کام نہیں اس سے ملک کی بنیادیں ہل جاتی ہیں، بلاول والا مارچ اپنا ہی مارچ ہے اس کی خیر ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں غیر جانبدار خارجہ پالیسی کے طرف گامزن ہے، ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ ہم اپنے آپ کو مزید منظم کریں، پہلی دفعہ ملک کے غریب آدمی کو ریلیف دیا، اب آئل اور چینی کی قیمت کو بھی کم ہونا چاہیے، جب غریب آدمی کو ریلیف ملتا ہے تو سب اس کے مخالف باتیں کرتے ہیں۔
شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ اپوزیشن ناکام ہے اور عدم اعتماد کے فیصلہ میں ابھی فاصلہ ہے، عدم اعتماد کوئی آسان کام نہیں اس سے ملک کی بنیادیں ہل جاتی ہیں، بلاول والا مارچ اپنا ہی مارچ ہے اس کی خیر ہے، 23 مارچ کے لانگ مارچ پر اپوزیشن کو سوچنا ہوگا، 23 مارچ کو جے 17سی کے 25 جہازوں کا فلائنگ پاسٹ ہوگا اور 22اور23کو تاریخی پریڈ ہوگی ،اپوزیشن کو مارچ کے فیصلے پر غور کرنا چاہیئے۔
تقریب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے سول ڈیفنس کی کارکردگی 8 اکتوبر کے زلزلے، اوجڑی کیمپ اور1965کی جنگ میں بھی دیکھی، خواہش ہے کہ سول دیفنس نوجوانوں کو کالجز میں ٹریننگ دیں،چاروں صوبائی دارالحکومت میں تعارفی پروگرامز کےو جائیں، کوئی بھی آفت دروازہ کھٹکھٹا کے نہیں آتی۔
وزیرداخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں جنگی، قدرتی آفات اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیا رہناچاہیئے، سول ڈیفنس کی فارن ٹریننگ کا بھی بند و بست کیا جائے اور اس کےافسران کو جدید ٹیکنالوجی سے ہمکنار کروانے کہ ضرورت ہے۔
Comments are closed on this story.