Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

مالاکنڈ میں بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں، بھائی، بھابھی اور بھتیجی کو قتل کردیا

پشاور:مالاکنڈ کے علاقے درگئی میں بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں، ...
شائع 02 مارچ 2022 01:05pm

پشاور:مالاکنڈ کے علاقے درگئی میں بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں، بھائی، بھابھی اور بھتیجی کو قتل کردیا ،جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے ۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مالاکنڈ میں درگئی کے علاقے سورن شریف میں پیش آیاجہاں بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنی ماں، بھائی، بھابھی اوربھتیجی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو درگئی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فائرنگ کرنے والےملزم کادماغی توازن ٹھیک نہیں ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیاجس کی تلاش جاری ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپےمارےجارہےہیں۔

peshawar

Malakand

Son