Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں2011 کے بعد بلند ترین سطح پر

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد تیل کی قیمت میں تیزی کے ساتھ اضاٖفہ دیکھنے میں آیا ہے۔
شائع 02 مارچ 2022 01:12pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اضافے 11 سال بعد بلند ترین سطح پر پینچ گئیں۔

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد تیل کی قیمت میں تیزی کے ساتھ اضاٖفہ دیکھنے میں آیا ہے۔

میڈیا رپورٹ رپورٹ کے مطابق عالمی ماکیٹ میں خام تیل کی قیمت 110 ڈالز سے بھی تجاویز کرگئی ہے جبکہ برینٹ خام تیل ٹریڈنگ کے دوران ہی 111 ڈالر فی بیرل کی سطح تک پنچ گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ڈبلیو ٹی آئی (ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ) کی قیمت 5 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد 109 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے نے اپنے اسٹریٹیجک ذخائر سے 30 ملین بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دریں اثنا میں امریکا اور یورپ کی منڈیوں میں مندی کا رجحان قائم ہے جبکہ شنگھائی اور ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینجز میں بھی 1فیصد کی گراوٹ آئی ہے۔

اس کے علاوہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ 2011 کے بعد تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پہنچ ھئی ہیں جس کے بعد پاکستان کے امپورٹ بل میں اضافے ہوگا۔

china

oil price increase

crude oil

petrol hike

USA

Europe

Oil Refinery