Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات، 3 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں تیز رفتار گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ایکسپو سینٹر کے قریب ٹینکر نے 19 سالہ لڑکی کو کچل ڈالا۔
شائع 02 مارچ 2022 10:24am

کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثا ت میں خاتوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی ، جس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ریسکیوذرائع کے مطابق، جاں بحق افراد ایک ہی موٹرسائیکل پر سوار تھے،لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیوذرائع کے مطابق ایک لاش کی شناخت 30 سالہ بابر کے نام سے کی گئی جبکہ دوسری لاش کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب کراچی میں ایکسپو سینٹر کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹینکر نے 19 سالہ لڑکی کو کچل ڈالا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق، لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ لاش کی شناخت 19 سالہ عائشہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق19سالہ عائشہ والدکےساتھ یونیورسٹی جارہی تھی،موٹرسائیکل سوارنےاچانک بریک ماری تو طالبہ گر گئی، پیچھے تیزی سے آنے والا واٹر ٹینکر طالبہ پر چڑھ گیا، ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس نے واٹر ٹینکر کو قبضے میں لے لیا۔

karachi

traffic accident