Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

صدر پیوٹن کو یوکرین پر حملے کی قیمت چکانا پڑے گی، امریکی صدر جوبائیڈن

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ روسی صدرپیوٹن کی جنگ...
شائع 02 مارچ 2022 09:08am

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ روسی صدرپیوٹن کی جنگ سوچی سمجھی اور بلا اشتعال تھی، غیر قانونی حملے کے نتیجے میں پابندیوں سے روسی معیشت شدید متاثر ہوگی،صدرپیوٹن کویوکرین پرحملے کی قیمت چکانا پڑے گی، امریکا نیٹورکن ممالک کی ایک ایک انچ زمین کادفاع کرےگا۔

امریکی صدرجوبائیڈن نےپہلےاسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کہا کہ آمر جب سبق نہیں سیکھتے تو افراتفری پھیلاتےہیں، ہم نے اپنی تاریخ سےیہی سبق سیکھا ہے، 6روز قبل پیوٹن نے آزاد دنیاکی بنیادیں ہلانے کی کوشش کی، امریکا یوکرین کے عوام کے ساتھ ہے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کےبعدنیٹواتحادامن واستحکام کیلئےقائم کیاگیا،پیوٹن نے یورپ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی،پیوٹن اس وقت دنیا میں تنہا ہے،پیوٹن کواس سےقبل دنیامیں اتنی تنہائی کاسامنانہیں کرناپڑا،آج آزاد دنیا روسی صدر کو جواب دہ ٹھہرا رہی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آج سےامریکی فضائی حدودتمام روسی پروازوں کیلئےبندکردی گئی ہیں،روسی کرنسی روبل اپنی قدر40فیصد تک کھوچکی ہے،امریکانیٹورکن ممالک کی ایک ایک انچ زمین کادفاع کرےگا،نیٹو ممالک کےتحفظ کیلئےامریکی افواج بھیج رہےہیں،پیوٹن کو نہیں پتا اس کےساتھ کیا ہونےوالا ہے،پیوٹن نےبلااشتعال حملہ کیااورسفارتی کوششوں کومستردکیا۔

اپنے خطاب میں امریکی صدر جوبائیڈن نے مزید کہا کہ جموریت اورآمریت کی جنگ میں جمہوریت کی جیت ہوتی ہے، یقینی بنائیں گےامریکی پابندیوں سےصرف روسی معیشت کونقصان پہنچے،روس کا یوکرین پر حملہ سوچا سمجھا منصوبہ تھا، یوکرین کےعوام بڑے حوصلے کےساتھ لڑرہےہیں،پیوٹن کو میدان جنگ میں وقتی فائدہ ہوسکتا ہے، پیوٹن کو طویل عرصے میں بھاری قیمت ادا کرناپڑےگی۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ روس پر سخت اقتصادی پابندیاں نافذ کررہےہیں،بڑےروسی بینکوں کو بین الاقوامی مالیاتی نظام سےکاٹ رہے ہیں، ہم روس کی ٹیکنالوجی تک رسائی کو روک رہے ہیں، ہمارےاقدامات روس کی اقتصادی طاقت کوختم کردیں گے،پابندیاں آئندہ سالوں میں روسی فوج کو کمزور کردیں گی۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ روسی بدعنوان لیڈروں نےاربوں ڈالر فائدہ اٹھایا،بدعنوان روسی لیڈروں کےاثاثوں کوڈھونڈ کرمنجمد کیاجائےگا، آزادی ہمیشہ ظلم پر فتح حاصل کرےگی۔

Joe Biden

US President

Washington

Putin

ukraine russia tension