Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوکرینی صحافی نے نیٹو اور برطانوی وزیراعظم کو ڈرپوک قرار دے دیا

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ہم نے تصور نہیں کیا ہے کہ ہم روس کے ساتھ براہِ راست لڑائی میں مصروف ہوں یا ان کے جنگی طیاروں کو مار گرائیں۔
شائع 01 مارچ 2022 07:57pm
فوٹو — پی اے ایمیجس
فوٹو — پی اے ایمیجس

وارسا: پولینڈ میں پریس کانفرنس کے دوران یوکرین کی خاتون صحافی ڈارلا کیلینیوک نے مغربی ممالک سے نو فلائے زون نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانوی میڈیا "مِرر" کی رپورٹ کے مطابق روسی جارہیت کے دوران یوکرین سے فرار ہونے والی خاتون رپورٹر نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سے کہا کہ آپ پولینڈ کا دورہ کرسکتے ہیں لیکن یوکرین کا نہیں، نیٹو بھی دفاع نہیں کرنا چاہتا کیونکہ آپ دونوں تیسری جنگِ عظیم کے خوف میں مبتلا ہیں جس کا ممکنہ آغاز ہوچکا ہے۔

صحافی نے بورس جانسن سے سوال کیا کہ آپ مزید پابندیوں کی بات کررہے ہیں لیکن معروف روسی صنعتکار رومن اوبرامووِچ پر تاحال پابندی عائد نہیں ہوسکی جوکہ اس وقت لندن میں موجود ہیں اور روسی صدر ولادمیر پیوٹن کے بچے ہالینڈ اور جرمنی میں واقع شاندار مینشن میں مقیم ہیں جہاں اب تک قبضہ نہیں کیا گیا۔

یوکرینی رپورٹر کے سوال پر ردِ عمل دیتے ہوئے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے برطانیہ کا روس کے ساتھ براہِ راست لڑائی میں مصروف ہونا یا ان کے جنگی طیاروں کو مار گرانے کا ہم نے تصور نہیں کیا ہے کیونکہ بعدِ ازاں اس کے نتائج پر قابو پانا انتہائی مشکل ہوگا۔

journalist

NATO

ukraine war

Russia Attack