Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیالکوٹ: 12 سالہ لڑکے کی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا

سیالکوٹ کے علاقہ جمال جنڈ میں گزشتہ روز 12 سالہ لڑکے طلحہ کی لاش...
شائع 01 مارچ 2022 06:44pm

سیالکوٹ کے علاقہ جمال جنڈ میں گزشتہ روز 12 سالہ لڑکے طلحہ کی لاش ملنے کا معمہ حل ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سبز پیر کے علاقہ جمال جنڈ میں 12 سالہ لڑکے کی لاش ملی تھی، جس کی شناخت طلحہ نام سے ہوئی تھی۔

طلحہ کرکٹ میچ دیکھنے گیا اور لاپتہ ہو گیا، جس کے بعد پیر کی صبح کھیتوں سے اس کی برہنہ لاش برآمد ہوئی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بھی طلحہ کی پر اسرار ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی تھی۔

پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے ابتدائی طور پر بتایا ہے کہ ملزم طلحہ کا دوست ہے جس کی شانخت 16 سالہ عبداللہ سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے طلحہ کو بدفعلی کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

.

پاکستان

Sialkot