Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

واؤ فیسٹیول 5 مارچ سے شروع ہوگا

سربراہ واؤ فاؤنڈیشن جوڈ کیلی تقریب سے خصوصی خطاب اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمٰن چائلڈ میرچ پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گی جبکہ دو روزہ ورچؤل ایونٹ میں پینل ڈسکشن، انٹر ایکٹیو ورکشاپزاور مذاکرے شامل ہوں گے۔
شائع 01 مارچ 2022 05:24pm
فوٹو — برٹش کونسل
فوٹو — برٹش کونسل

کراچی: برٹش کونسل کا وؤمن آف دی ورلڈ فاؤنڈیشن (واؤ) کا دو روزہ آن لائن فیسٹیول 5 تا 6 مارچ کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق "رانی" تھیم" کے زیر آن لائن فیسٹیول کا مقصد وبائی امراض کے بعد کی دنیا میں خواتین قیادت، اتحاد اور احتساب پر گفتگو کے ذریعے خواتین شناخت کے پہلوؤں کو تلاش کرنا ہے جس میں اداکار سمیت معروف سیاسی و سماجی شخصیات بھی شریک ہوں گے۔

برٹش کونسل کے جاری کردہ بیان کے مطابق سربراہ واؤ فاؤنڈیشن جوڈ کیلی تقریب سے خصوصی خطاب اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمٰن چائلڈ میرچ پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گی۔

جبکہ دو روزہ ورچؤل ایونٹ میں پینل ڈسکشن، انٹر ایکٹیو ورکشاپزاور مذاکرے شامل ہوں گے۔

برٹش کونسل پاکستان کی آرٹس ڈائریکٹر لائبہ جمیل کا کہنا ہے کہ یہ ایک حساس قسم کا پروگرام ہے جو عصری پاکستانی خدشات کے بارے میں بصیرت پیش کرتا ہے جس میں مختلف اصنعاد میں خواتین و غیر بائنری لوگوں کی جانب سے متاثر کُن خدمات کو اُجاگر کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی تندرستی اور انہیں با اختیار بنانا ایک اہم جیلنج ہے، تاہم یہ فیسٹیول عوامی طور پر مؤثر معلوماتی پروگرام پیش کرتا ہے۔

Women's day

women empowerment