Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان آسٹریلیا سیریز کیلئے 100فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے...
شائع 01 مارچ 2022 03:40pm

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان آسٹریلیا سیریز کیلئے 100فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی۔

این سی اوسی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان کرکٹ سیریز میں ویکسین شدہ افراد اسٹیڈیم میں جاکر میچز دیکھ سکیں گے۔

این سی اوسی کے مطابق 12سال سے کم عمرکے بچے بھی اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کواسٹیڈیم جاکرایکشن میں دیکھ سکیں گے جبکہ12 سال اور اس سے زائد عمرکے افراد کیلئےویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق 4 مارچ سے 5 اپریل تک ایس اوپیز کی پابندیوں کے ساتھ 100 فیصد تماشائیوں کوگراؤنڈ آنے کی اجازت ہوگی۔

این سی اوسی نے اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) ،سندھ، پنجاب اورمتعلقہ اداروں کو نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلین ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔

NCOC

PCB

اسلام آباد

PAK VS AUS