Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ: فیصل واوڈ کی خالی نشست پر سینیٹ الیکشن روکنے استدعا مسترد

عدالت نے الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔
شائع 01 مارچ 2022 02:29pm

رپورٹ: احمد عدیل سرفراز

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا کی ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور خالی نشست پر سینیٹ الیکشن روکنے کی استدعا مسترد کردی۔

چیف جسٹس عمرعطا ءبندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچ نے سابق سینیٹر فیصل واوڈا نااہلی کیخلاف اپیل پرسماعت کی۔

فیصل واوڈا کے وکیل نے خالی نشست پرسینیٹ الیکشن روکنے اور تاحیات نااہلی کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی، جسے عدالت نے مسترد کردیا ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کے پاس تاحیات نااہلی کا اختیارغور طلب معاملہ ہے،جعلی بیان حلفی دیا گیا ہے،فوری فیصلہ معطل نہیں کرسکتے۔

فیصل واوڈا کے وکیل نے کہا کہ سزائے موت بھی ہائیکورٹ کی منظوری کے بغیر نہیں ہوتی، الیکشن کمیشن کے پاس تاحیات نااہل کرنے کا اختیار نہیں۔

چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نے ریمارکس دیئے کہ یہ نااہلی کا کیس ہے سزائے موت کا نہیں، جس اختیار کے تحت الیکشن کمیشن نے نااہل کیا اس میں اپیل کا حق نہیں ہے، سپریم کورٹ کے فیصلےکے مطابق جھوٹے بیان حلفی کے سنگین نتائج ہوں گے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

Chief Justice

Supreme Court

اسلام آباد

justice umer ata bandiyal

Faisal Wada