Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شکارپور میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ ، 8 افراد جاں بحق

شکارپور: شکارپور کے کچےعلاقے میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 8 افراد...
شائع 01 مارچ 2022 01:26pm
Screengrab: TIME NEWS
Screengrab: TIME NEWS

شکارپور: شکارپور کے کچےعلاقے میں 2 گروپوں میں فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شکارپور کی تحصیل مدئجی میں کلہوڑا اور جونیجو برادری کے 2 گروپوں نے پرانی دشمنی پر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں دونوں گروپوں کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

دونوں گروپوں کی فائرنگ سے علاقے میں خوف کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

sindh

Shikarpur