Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
01 Rajab 1446  

پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے امور پر 3سال بعد مذاکرات شروع

اسلام آباد:پاکستان اوربھارت کے درمیان پانی کے امور پر 3سال بعد...
شائع 01 مارچ 2022 01:19pm

اسلام آباد:پاکستان اوربھارت کے درمیان پانی کے امور پر 3سال بعد مذاکرات شروع ہوگئے، مذاکرات میں دریائے چناب پر زیر تعمیر متنازعہ آبی منصوبوں سمیت دیگر معاملات زیربحث ہیں ۔

پاکستان اوربھارت کےدرمیان پانی کےامورپرمذاکرات کا آغاز ہوگیا ، مذاکرات انڈس واٹر کمشنرز کی سطح پرہو رہے ہیں۔

پاک بھارت انڈس واٹرکمشنر کے مذاکرات 3 مارچ تک جاری رہیں گے،کشیدگی کے باعث مذاکرات 3 سال بعد ہو رہے ہیں۔

اسلام آباد میں جاری مذاکرات میں پاکستانی وفدکی قیادت انڈس واٹرکمشنر سید مہرعلی شاہ جبکہ بھارتی وفد کی نمائندگی کمشنرپی کےسکسینا کررہے ہیں۔

مذاکرات میں بھارت کی طرف دریائےچناب پرزیرتعمیر متنازعہ آبی منصوبےزیربحث ہیں،بھارتی وفد دریاچناب پرپکل دل اور لوئرکلنائئی سمیت دیگرمنصوبوں پربریفنگ دی جائے گی ۔

پاکستان نے دریا چناب پر متنازعہ منصوبوں پرعالمی بینک کوبھی ثالثی کیلئے کہا تھا ،جس پر عالمی بینک نے دونوں ممالک کوبات چیت کےذریعے معاملہ حل کرنے کی درخوست کی تھی ،مذاکرات کی پیشرفت سے عالمی بینک بھی آگاہ رہے گا۔

پاکستان

اسلام آباد

Dialogue