Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینئر صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم ہلاک

سندھ کے شہر قمبر شہدادکوٹ میں پولیس کی کارروائی میں سینئر صحافی...
شائع 01 مارچ 2022 11:37am

سندھ کے شہر قمبر شہدادکوٹ میں پولیس کی کارروائی میں سینئر صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم انور حسنی بروہی ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق قمبرشہدادکوٹ کی پولیس نے کراچی پولیس کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کی،جس کے دوران سینئر صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم انور حسنی بروہی ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم انور کی گرفتاری کیلئے 20 لاکھ روپے انعام مقرر تھا ملزم کخلایف 13 مقدمات درج تھے۔

یاد رہے اطہر متین کے قتل کیس میں دوسرا ملزم اشرف کو پولیس نے 26 فروری کو گرفتار کیا تھا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں گزشتہ روز ملزم اشرف کو پیش کیا گیا تھا تفتیشی افسر کی جانب سے مزید تفتیش کیلئے عدالت سے ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی جس پر عدالت نے ملزم کو 11روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ۔

sindh

police

operation

killed

senior journalist athar mateen