Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: 2 گھنٹے میں فائرنگ کے مختلف واقعات، 2 افراد جاں بحق

صرف 2 گھنٹے کے دوران دو افراد جان سے گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔
شائع 28 فروری 2022 02:39pm

کراچی: شہر قائد میں صرف 2 گھنٹے کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 سیکیورٹی گارڈ ایک پولیس اہلکار سمیت 6 افراد زخمی ہوئے جبکہ صبح سے اب تک 2 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں طالب علم بھی شامل ہے۔

گودام چورنگی کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں کمپنی کا ملازم جاں بحق ہوا جبکہ لانڈھی 36 بی طالب علم عثمان ڈکیتی مزاحمت کے دوران جان سے گیا۔

دوسری جانب ڈکیتی مزاحمت پر فیڈرل بی ایریا میں 2شہری، ایک پولیس اہلکار زخمی ہوئے تاہم کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران 2سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگئے۔

دریں اثنا سرجانی میں خدا کی بستی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری زخمی ہو گیا۔

Sindh Police

Crime

Karachi Police