Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوک اسٹوڈیو: میشا شفیع اور فارس شفیع کا نیا گانا سپر ہٹ ہوگیا

بھائی بہن کی اس جوڑی کو سوشل میڈیا پر اس شاندار ٹریک کے لیے بے پناہ داد مل رہی ہے۔
شائع 28 فروری 2022 01:33pm
جہاں بہن بھائی کے اس گانے کو صارفین نے پسند کیا ہے تو وہیں کئی کچھ صارفین کو یہ گانا پسند نہ آیا۔فائل فوٹو۔
جہاں بہن بھائی کے اس گانے کو صارفین نے پسند کیا ہے تو وہیں کئی کچھ صارفین کو یہ گانا پسند نہ آیا۔فائل فوٹو۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 14میں گلو کارہ میشا شفیع اور ریپر فارس شفیع نے کوک اسٹوڈیو کے نئے گانے 'معزز شریف ' پر شاندار ریپ سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلی ہے۔

بھائی بہن کی اس جوڑی کو سوشل میڈیا پر اس شاندار ٹریک کیلئے بے پناہ داد مل رہی ہے۔

ایک صارف نے ٹوئٹ کیا:"مجھے زندگی میں جس چیز کی ضرورت تھی وہ میشا شفیع اور فارس شفیع کا اشتراک تھا!"۔

کوک اسٹوڈیو کے 14ویں ایڈیشن کیلئے میشا شفیع کے گانے کا انتظار کرنے والے لوگ بھی انکی اس کارکردگی سے مایوس نہیں ہوئے۔

ایک صارف کو میشا شفیع کا پنجابی میں حصہ خاص طور پر پسند آیا۔

بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ معزز شریف میں فارس شفیع کا ریپ گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والا کوک اسٹوڈیو کا گانا ' یہ دنیا' کے ریپ سے بہتر ہے ۔

ایک صارف کے مطابق فارس شفیع کوانڈر ریٹڈ سمجھا جاتا ہے، وہ ایک عمدہ گانا لکھنے والا ہے۔

ایک اور صارف نے کہا:"یہ گانا اسپاٹیفائی پر ایک بم ثابت ہوگا۔"

جہاں بہن بھائی کے اس گانے کو صارفین نے پسند کیا ہے تو وہیں کچھ صارفین کو یہ گانا پسند نہ آیا۔

ایک صارف نے ٹوئٹ کیا:" یہ ٹوئٹ میشا شفیع کے خلاف ان کے تیار کردہ ردی کی ٹوکری پر احتجاج ہے۔"

ایک ٹوئٹر صارف نے اس گانے پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا:"کوئی مجھے فارس کے ریپ کی وضاحت کرے، اس کا کوئی مطلب نہیں ہے اور ویڈیو میں سب ٹائٹلز نہیں ہیں۔"

ٹویٹر

Meesha Shafi

coke studio

Season 14