Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ایس ایل 2022: لاہور قلندرز کی شاندار کارکردگی پر صارفین کا ردعمل

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کھلاڑیوں کے لیے مبارکباد کے پیغامات سے بھرا ہوا ہے۔
شائع 28 فروری 2022 11:24am
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر7 سال میں پہلی بار پی ایس ایل ٹرافی اپنے نام کرلی ہے۔فائل فوٹو۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر7 سال میں پہلی بار پی ایس ایل ٹرافی اپنے نام کرلی ہے۔فائل فوٹو۔

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن میں لاہور قلندرز کے مداحوں نے فاتح ٹیم لاہور قلندر کی شاندار جیت پر ٹوئٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لاہور ٹیم کو سراہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کھلاڑیوں کیلئے مبارکباد کے پیغامات سے بھرا ہوا ہے۔

ایک صارف نے ٹوئٹ کیا:"لاہور قلندرز اور تمام چاہنے والوں کو بہت بہت مبارک ہو،بہت سے لوگوں کا خواب آخرکار سچ ہوگیا۔"

ایک صارف نے شاہین شاہ آفریدی کیلئے ٹوئٹ کیا:"کپتان کمان لے لو!"

بہت سےصارفین نے اپنے ٹوئٹ میں جیت کو لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا کے نام کیا۔

ایک صارف نے ٹوئٹ کیا:" اس آدمی کاخواب پورا ہوگیا ہے۔"

شائقین کرکٹ نے شاہین شاہ آفریدی کی شاندار کپتانی کی تعریف بھی کی۔

ایک صارف نے شاہین شاہ آفریدی کیلئے ٹوئٹ میں لکھا کہ انہوں نے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ جیتا ہے اور اب ان کے پاس پی ایس ایل کی باوقار ٹرافی بھی ہے۔

کرکٹ لیجنڈ شاہد آفریدی نے بھی ٹوئٹر پر لاہور قلندرز کو مبارکباد پیش کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر7 سال میں پہلی بار پی ایس ایل ٹرافی اپنے نام کرلی ہے۔

لاہورٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے بھارتی کرکٹر روہت شرما کا ٹی 20 لیگ کی ٹرافی جیتنے والے کم عمر ترین کپتان ہونے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

Lahore Qalandars

shaheen afridi

Multan Sultans

Muhammad Rizwan

psl 7 final