Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 7 فائنل: لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل میں...
شائع 27 فروری 2022 07:04pm

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے فائنل میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فل سالٹ، فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، ہیری بروک، سمت پٹیل، ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، ریلی روسو، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلی، رومان رئیس، عمران طاہر، شاہنواز دھانی، ٹم ڈیوڈ، صہیب مقصود، عامر عظمت اور جونسن چارلز شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں سب سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کوالیفائر میں لاہور قلندرز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی جبکہ لاہور قلندرز نے دوسرے ایلی مینیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ۔

ملتان کو پی ایس ایل سیون میں اب تک واحد شکست لاہورقلندرز سے ہی ہوئی ہے۔

ٹاس سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئر مین پی سی بی رمیز راجا نے ایونٹ کے بہترین انعقاد پر سکیورٹی اداروں سمیت تمام منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

lahore

TOSS

MS VS LQ

psl 7 final