مراد سعید نے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھیج دیا
وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کو تین سال قبل لکھی گئی کتاب میں ان کی تذلیل کرنے پر قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔
قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ریحام نے اپنی کتاب کو مراد سعید کے خلاف پروپیگنڈا پھیلانے کیلئے استعمال کیا۔
نوٹس کے مطابق ان کے اور وزیر اعظم کے درمیان "ناجائز" تعلقات کے بارے میں جھوٹ بولا گیا ہے۔
مراد سعید نے ریحام خان کے مسودے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کا استعمال ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا پر ان کی توہین کے لیے کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری کامیابیوں کو متنازعہ کرنے کیلئے گندا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل جب کتاب کا مسودہ لیک ہوا تھا تو ریحام نے کبھی اس کی تردید نہیں کی۔
مراد سعید نے ریحام خان سے 14 دن کے اندر تحریری وضاحت اور معافی مانگی ہے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف 10 لاکھ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا انتباہ دیا ہے۔
جبکہ مراد سعید نے مختلف ٹی وی پروگراموں اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو نوٹس بھیجے ہیں جن میں ریحام کی کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی بے عزتی کی گئی ہے۔
Comments are closed on this story.