Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا نے یوکرین کیلئے بڑی فوجی امداد کا اعلان کر دیا

واشنگٹن: امریکا نے یوکرین کیلئے بڑی فوجی امداد کا اعلان کر دیا...
شائع 27 فروری 2022 10:19am

واشنگٹن: امریکا نے یوکرین کیلئے بڑی فوجی امداد کا اعلان کر دیا ،روس ،یوکرین جنگ کے بعد امریکاکی جانب سے یہ پہلی بڑی امداد ہے جس میں 350 ملین ڈالر کا اضافی فوجی سازو سامان ہے ۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے محکمہ خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ یوکرین کو امریکی اسٹاک سے 350 ملین ڈالر مالیت کے اضافی ہتھیار فراہم کئے جائیں کیونکہ یوکرین روسی حملے کو پسپا کرنے کیلئے جدوجہد کر رہا ہے۔

جو بائیڈن نے تحریر طور پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو ہدایت کی کہ فارن اسسٹنس ایکٹ کے ذریعے یوکرین کے دفاع کیلئے مختص 350 ملین ڈالرز دیئے جائیں۔

دوسری جانب جرمنی اور نیدرلینڈ نے یوکرین کو ہتھیار بھجوانے کا اعلان کردیا جبکہ فرانس نے بھی وعدہ کیا ہے وہ یوکرین کو مزید فوجی مدد دے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس دفاعی ہتھیار اور ایندھن یوکرین بھجوائے گا،فرانس ان کیخلاف ایکشن لے گا جو جنگ کے بارے میں غلط خبریں پھیلا رہے ہیں۔

صدر یورپی یونین کونسل کا کہنا ہے کہ یونین کے 27ممبر ممالک یوکرین تک فوجی امداد پہنچانے کیلئے مدد کریں گے۔

واضح رہے کہ یوکرائن پر روسی حملے کے بعد امریکا سمیت مغربی دنیا کی جانب سے روس پر شدید پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔

Joe Biden

US President

Washington

Tension

Ukrain