Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فائنل سے قبل ملتان سلطانز کیلئے بڑی خوشخبری، اہم کھلاڑی کی واپسی ہوگئی

لاہور قلندرز کخلا ف فائنل سے قبل ملتان سلطانز کو بڑی خوشخبری ملی...
شائع 27 فروری 2022 09:22am

لاہور قلندرز کخلا ف فائنل سے قبل ملتان سلطانز کو بڑی خوشخبری ملی گئی، آل راؤنڈر ٹیم ڈیوڈ نے ٹیم کو جوائن کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر ٹیم ڈیوڈ کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور وہ کل کے میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

یاد رہے کہ ٹیم ڈیوڈ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث کوالیفائر نہیں کھیل سکے تھے۔

راشد خان کی پی ایس ایل7 کا فائنل کھیلنے کی خبروں کی تردید

دوسری جانب افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کا فائنل کھیلنے کی خبروں کی تردید کر دی۔

اپنی ٹوئٹ میں راشید خان نے کہا کہ میرے لےک یہ بہت خوشی کی بات ہوتی اگر میں بھی لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ ہوتا اور فائنل کھیلتا۔

افغان لیگ اسپینر نے مزیدکہا کہ نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے میں پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے سے قاصر ہوں، قومی ٹیم سے کھیلنا میری پہلی ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کا فائنل آج قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔

lahore

MS VS LQ

all rounder

psl 7 final