Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہر کوئی یوکرین روس جنگ کو روکنے کیلئے نریندر مودی کی مدد چاہتا ہے، ہیما مالنی

بھارتی اداکارہ اور بی جے پی رہنما ہیما مالنی نے کہا ہے کہ ہر کوئی...
شائع 26 فروری 2022 04:59pm
Photo: FILE
Photo: FILE

بھارتی اداکارہ اور بی جے پی رہنما ہیما مالنی نے کہا ہے کہ ہر کوئی یوکرین روس جنگ کو روکنے کیلئے وزیراعظم نریندر مودی کی مدد چاہ رہا ہے۔

ہیما مالنی نے کہا کہ نریندر مودی کی دنیا عزت کرتی ہے اور انہوں نے اپنا نام روشن کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مودی جی ایک بڑے عالمی رہنما مانے جاتے ہیں، یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔

ہیما مالنی کے اس بیان پر ٹوئٹر صارفین نے مزاحیہ ردعمل دینے کہ ساتھ تنقید بھی کی ہے۔

ایک صارف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خوشامد کرنے کی کوئی حد ہوتی ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ مطلب کچھ بھی کہتے رہتے ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ ڈریم گرل اب ڈریم ورلڈ میں ہے۔

Narendra Modi

Hema Malini

BJP leader