Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ ہائی کورٹ سکھر: ایس یو جے نے پیکا آرڈیننس کو چیلنج کردیا

سکھر یونین آف جرنلسٹس نے پیکا آرڈیننس کو سندھ ہائی کورٹ سکھر میں...
اپ ڈیٹ 27 فروری 2022 06:43pm
Photo: Screengrab
Photo: Screengrab
Photo: SUJ
Photo: SUJ

رپورٹ: قاضی مہران

سکھر: سکھر یونین آف جرنلسٹس نے پیکا آرڈیننس کو سندھ ہائی کورٹ سکھر میں چیلنج کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر یونین آف جرنلسٹس نے بئریسٹر خان غفار خان کی معرفت سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں ایک آئینی پٹیشن دائر کر دی ہے۔

درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیکا آرڈیننس آزادی صحافت کا گلہ گھوٹنے کا قانون ہے، جسے عدالت کالعدم قرار دے۔

درخواست میں صدر پاکستان، وفاقی حکومت، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزارت اطلاعات، وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس حوالے سے بئریسٹر خان غفار خان نے بتایا کہ عدالت میں پٹیشن دائر کر دی گئی ہے جس پر عدالت یکم مارچ کو سماعت کرے گی۔ بئریسٹر خان غفار خان کا کہنا تھا کہ ملکی عدالتیں ماروائے آئین کسی بھی قانون کو تسلیم نہیں کرینگی۔

انہوں نے اپنے موقف میں کہا کہ اس آرڈیننس کے ذریعے صحافیوں ،وکلاء اور عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی ہے جب کہ اس سے انسانی اور آئینی حقوق بھی متاثر ہوئے ہیں۔

دوسری جانب سکھر یونین آف جرنلسٹس کے رہنماؤں صدر سلیم سہتو اور جنرل سیکرٹری جاوید جتوئی کا کہنا ہے کہ میڈیا کی مکمل آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔

SHC

Sukkur

PECA