Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صحافی اطہر متین قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے بھی صحافی قتل کیس میں پیشرفت کی تصدیق کردی۔
اپ ڈیٹ 26 فروری 2022 03:58pm
Photo: The News International
Photo: The News International

کراچی: ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کراچی پولیس غلام نبی میمن نے صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ایک اہم ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک بیان میں کراچی پولیس چیف نے کہا کہ اشرف بروہی نامی مشتبہ شخص کو سندھ بلوچستان سرحد پر حراست میں لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشتبہ شخص سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں، مزید تفصیلات جلد میڈیا کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے بھی صحافی قتل کیس میں پیشرفت کی تصدیق کردی۔

سعید غنی نے کہا کہ "سندھ پولیس نے اطہر متین کے قتل میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔"

فروری 23 کو بلوچستان حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ صحافی اطہر متین کے مبینہ قاتل کو خضدار سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے بلوچستان کی پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند نے کہا تھا کہ سندھ اور بلوچستان پولیس کی مشترکہ کارروائی میں اطہر متین کے مبینہ قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے موقف اختیار کیا کہ صحافی کے مبینہ قاتل کو خضدار سے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔

بشریٰ رند کا کہنا تھا کہ صحافی کو قتل کرنے کے بعد ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے اپنے آبائی شہر چلا گیا۔

Balochitan

karachi

Sindh Police

senior journalist athar mateen