Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 7: لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف

لاہور : پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 7 کے دوسرے ایلی مینیٹر میں...
شائع 25 فروری 2022 09:25pm

لاہور : پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 7 کے دوسرے ایلی مینیٹر میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر قلندرز کی ٹیم 168 رنز بناسکی۔

لاہورع قندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے کیا لیکن اہم میچ میں فخر قلندرز کی امید پر پورا نہ اتر سکے اور محض ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے، اس موقع پر نوجوان بلےباز عبداللہ شفیق اور کامران غلام نے 73 رنز کی پارٹرشپ قائم کی۔

عبداللہ شفیق نے 28 گیندوں پر جارحانہ 52 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، ان کے علاوہ کامران غلام 30، محمد حفیظ 28، سمت پٹیل 21 رنز بناکر نمایاں رہے، میچ کے اختتامی لمحات میں ڈیوڈ ویزے نے 8 گیندوں پر 28 رنز بناکر قلندرز کا اسکور 168 تک پہنچایا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیام ڈوسن اور محمد وسیم جونئیر نے 2، 2 جبکہ شاداب خان اور وقاص مقصود نے ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

lahore

LQ VS IU

play off

PSL 7