Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 7: لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں...
شائع 25 فروری 2022 07:21pm

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایلیمینٹر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس کا ٹاس لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ وہ بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ ٹیم میں 2تبدیلیاں کی گئی ہیں، پال اسٹرلنگ کو زاہد محمود جبکہ محمد وسیم کو فہیم اشرف کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا، فہیم فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے۔

لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فل سالٹ، فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، ہیری بروک، سمت پٹیل، ڈیوڈ ویزا، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز، ویل جیکس، پال سٹرلنگ، اعظم خان، آصف علی، محمد وسیم، لیام ڈاؤسن، حسن علی، اطہر محمود اور وقاص مقصود شامل ہیں۔

دونوں ٹیمیں پی ایس ایل میں اب تک 14 مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ 9 مرتبہ فاتح رہا جبکہ 5 میں لاہور قلندرز نے اسے شکست سے دوچار کیا۔

پی ایس ایل میں اسلام آباد اور لاہور کے درمیان آخری 5 مقابلوں میں قلندرز 3 اور یونائیٹڈ 2 میں فاتح رہی ہے، لاہور قلندرز پی ایس ایل 7 میں پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر کی ٹیم تھی، جیسے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے 20 رنز سے شکست سے دوچار کیا اور فائنل میں جگہ بنائی۔

گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا تھا اور آج کا میچ جیتنے والی ٹیم 27 فروری کو فائنل میں ملتان سلطانز سے مدمقابل ہوگی۔

lahore

TOSS

LQ VS IU

play off