Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پاک فوج میں نئی تاریخ رقم، پہلے ہندو افسر کی لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی

پاک فوج نے ہندوآفیسر کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پرترقی دے دی، کیلاش کمار فوج کے پہلے ہندولیفٹیننٹ کرنل بن گئے۔
اپ ڈیٹ 25 فروری 2022 03:11pm

راولپنڈی :پاک فوج میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، پہلے ہندو افسر کولیفٹننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، کیلاش کمار پاک فوج میں لیفٹننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے ہندو آفیسربن گئے۔

پاک فوج نے ہندوآفیسر کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پرترقی دے دی، کیلاش کمار فوج کے پہلے ہندولیفٹیننٹ کرنل بن گئے۔

کیلاش کمار پاک آرمی میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پرترقی پانے والے پہلے ہندو افسر ہیں۔

1981 میں پیدا ہونے والے لیفٹننٹں کرنل کیلاش کمار کا تعلق تھرپارکرسے ہے ، لیفٹننٹف کرنل کیلاش کمار نے 2008 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لیفٹیننٹ کرنل کی تصویر شیئر ہونے کے بعد مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ہندو برداری کے سرگرم کارکن کپل دیونے بھی لیفٹننٹ کرنل کیلاش کمارکو عہدے پرترقی پر مبارکباد دی اور پاک فوج کے میرٹ کے عمل کو خوش آئند قرار دیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےبھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں ترقی پانے والے ہندو افسر کی پوسٹ لگاتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے لئے فخر ہیں۔ پاک فوج زندہ باد۔

ISPR

Pak army