Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزتوں سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے پیکا قانون...
شائع 25 فروری 2022 02:04pm

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے پیکا قانون کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی نہیں سماجی معاملہ ہے اور سیاسی جماعتوں کو میڈیا اصلاحات کیلئے اکٹھا ہونا چاہیئے، سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزتوں سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔

وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پیکاقانون کی مکمل حمایت کرتا ہوں ،سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزتوں سےکھلواڑ کیا جارہا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ قانون کوبہترکرلیں لیکن یہ کہنا کہ کوئی قانون نہ ہویا ایسا قانون ہو جو نافذہی نہ ہوسکےبالکل بےتکی بات ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ یہ سیاسی نہیں سماجی معاملہ ہےاورسیاسی جماعتوں کومیڈیا اصلاحات کیلئےاکٹھاہونا چاہیئے۔

Ordinance

Information Minister

اسلام آباد

Fawad Chaudhary

PECA