Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

رات کو سونے سے قبل انٹرنیٹ کا استعمال نیند کیلئے نقصان دہ ہے، تحقیق

رات کو سونے پہلے اگر آپ یوٹیوب پر ویڈیوز یا پھر انٹرنیٹ براؤزنگ اور موسیقی سنتے ہیں تو یہ نیند کے لیے سخت نقصان دہ ہے۔
شائع 25 فروری 2022 01:06pm
File Photo
File Photo

ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہے کہ رات کو سونے سے قبل انٹرنیٹ سمیت سوشل میڈیا کا استعمال صحت کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

رات کو سونے پہلے اگر آپ یوٹیوب پر ویڈیوز یا پھر انٹرنیٹ براؤزنگ اور موسیقی سنتے ہیں تو یہ نیند کیلئے سخت نقصان دہ ہے۔

جرنل آف سلیپ ریسرچ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال بالخصوص کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران لاک ڈاون کی وجہ سے لوگ شور کے باعث بے خوابی کا شکار ہیں۔

تاہم اکثر افراد دیر سے سوتے ہیں اور صبح سویرے پرندوں کی چہچہاہٹ سے بھی نیند سے بیدار ہوجاتے ہیں کیونکہ کورونا کے دوران تفریح کے تمام مواقع ختم ہوچکے تھے جس وجہ سے لوگ بہت زیادہ فلمیں دیکھنے یا پھر ویب سیریز یا سوشل میڈیا پر پوسٹس دیکھتے تھے۔

لوگوں کو اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ یہ عادت ان کی صحت پر مضر اثرات مرتب کررہی ہے ۔

اسی اثنا میں تحقیق میں بتایا گیا کہ 58 بالغ افراد کو ایک ڈائری رکھنے اور بستر پر جانے سے قبل میڈیا کے استعمال اور اسکی جگہ اور ملٹی ٹاسنگ کو ریکارڈ کرنے کیلئے کہا گیا تھا۔

جب اس ریکارڈنگ کا تجزیہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ عادت نقصاندہ ہے اور دماغی افعال کو متاثر کرتی ہے جو بالآخر اچھی نیند کو دور بھگاتی ہے۔

corona

health tips