Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایاگیا

خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
شائع 25 فروری 2022 11:51am
پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔فائل فوٹو۔
پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔فائل فوٹو۔

لاہور میں 5 ملزمان نے خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر گینگ ریپ کا نشانہ بنادیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی کی رہائشی خاتون کو 3افراد نے نوکری کی پیشکش کی، انہوں نے خاتون کو رائے ونڈ کی ایک فیکٹری میں بلایا۔

پھر وہ انہیں مینیجر سے ملاقات کے بہانے ایک گھر لے گئے، خاتون کے مطابق وہاں 5 افراد نےان کے ساتھ نہ صرف ریپ کیا بلکلہ خاتون کو برہنہ کرکے ٹک ٹاک کی ویڈیو بھی بنائی۔

خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی جبکہ خاتون کو علاج اور طبی قانونی معائنے کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

lahore

Gang Rape

Jobs